جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

عمان نے پاکستانیوں کیلئے ویزے کھول دیئے!! اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جانیے

27 نومبر, 2025 12:39

عمان نے حال ہی میں غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے ایک نیا ثقافتی ویزہ متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے فنون، ثقافت اور تحقیقی شعبوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 یہ ویزہ خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو عمان کی ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں، جیسے عارضی قیام برائے ثقافتی تبادلہ، تکنیکی تربیت، فنون و ثقافت یا ورثے کے شعبے میں تحقیقی اور تعلیمی تعاون، ثقافتی کانفرنسز، میلے یا نمائشوں میں شرکت اور ثقافتی تقریبات یا نمائشیں منظم کرنا۔

ثقافتی ویزہ مختلف دورانیوں کے لیے جاری کیا جا سکتا ہے۔ درخواست دہندگان ایک سالہ، پانچ سالہ یا دس سالہ ویزہ منتخب کر سکتے ہیں، جس کے لیے سالانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ ویزہ کے حصول کے لیے عمان میں کسی متعلقہ ادارے، جیسے وزارت ثقافت، کھیل اور نوجوان یا ثقافتی مراکز سے اسپانسرشپ حاصل کرنا لازمی ہے۔ اسپانسر ادارہ درخواست کی تیاری اور رہائش کے انتظامات میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

درخواست دہندگان کو تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ادارے کے پاس فارم جمع کروانا ہوگا۔ ویزہ کی منظوری کے بعد افراد عمان میں عارضی قیام کے دوران ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ درخواست دہندگان کے شریک حیات اور بچے بھی درخواست فارم میں شامل ہونے کی صورت میں عمان جا سکتے ہیں۔

یہ پروگرام عمان میں فنون، ثقافت اور تحقیق کے فروغ کے لیے عالمی ہنر مند افراد کو مدعو کرتا ہے۔ ویزہ کے ذریعے افراد عمان کی متحرک ثقافتی سرگرمیوں، نمائشوں، میلے اور تحقیقی منصوبوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنے ہنر کو عالمی سطح پر پیش کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔