وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، امریکی صدر
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 نیشنل گارڈز کو گولی مارنے کے واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر نیشنل گارڈز کو گولی ماری گئی، جو ’’نفرت اور برائی کی علامت‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق مشتبہ شخص 2021 میں افغانستان سے امریکا میں داخل ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں افغانستان سے داخل ہونے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ پڑتال ضروری ہے۔
ٹرمپ نے اس واقعے کو ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










