وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، 2 امریکی فوجی زخمی؛ حملہ آور موقع پر گرفتار
وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، 2 امریکی فوجی زخمی؛ حملہ آور موقع پر گرفتار
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کے ایک واقعے میں امریکی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
فائرنگ کے بعد سیکیورٹی حکام نے وائٹ ہاؤس کو بند کرکے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں اہلکار ویسٹ ورجینیا نیشنل گارڈز سے تعلق رکھتے ہیں۔
ویسٹ ورجینیا کے گورنر نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی طور پر متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔
گورنر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پہلے غلطی سے دونوں اہلکاروں کی ہلاکت کا بیان جاری کیا تھا، جسے بعد میں درست کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور نے اکیلے کارروائی کی۔
گرفتار زخمی حملہ آور کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے، جو 2021 میں امریکا میں داخل ہوا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










