جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملہ، 3 چینی شہری ہلاک

27 نومبر, 2025 21:22

تاجکستان کے سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ ڈرون اور فائرنگ کے ذریعے کیا گیا۔

تاجک حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ 26 نومبر 2025 کی رات پیش آیا۔ حملہ اس مقام پر ہوا جہاں کمپنی LLC شوہین SM کے ملازمین مقیم تھے۔ یہ کیمپ ختلون خطے میں قائم بارڈر پوسٹ "استقلال” کے زیرِ انتظام علاقے میں موجود تھا۔

حکام کے مطابق حملے میں ایسا ڈرون استعمال ہوا جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا۔ ڈرون نے کیمپ کو نشانہ بنایا اور پھر مسلح افراد کی فائرنگ بھی ہوئی۔ نتیجے میں کمپنی کے تین چینی ملازمین موقع پر ہی جان سے گئے۔

تاجکستان کی حکومت نے اس واقعے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہ مسلسل تخریبی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ افغان طالبان کے وعدوں کے باوجود پڑوسی ممالک پر حملے رک نہیں سکے۔

تاجکستان نے اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ تاجک حکام نے افغان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحدی سلامتی کے لیے فوری اور مضبوط اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔