جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ٹرمپ کی ہنگامی ہدایت: واشنگٹن میں سیکیورٹی مزید سخت، 500 اضافی اہلکار تعینات

27 نومبر, 2025 09:30

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والی فائرنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ صدر نے فوری طور پر یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا تاکہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں کسی بھی حملے یا خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کے دوران نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو فائرنگ سے زخمی کیا گیا، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سیل کر کے گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔