واشنگٹن حملے میں زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک ہوگئی ہیں، ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن حملے میں زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک ہوگئی ہیں، ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن حملے میں زخمی ہونے والی خاتون نیشنل گارڈ اہلکار دم توڑ گئی ہیں، اس حملے میں ایک اور گارڈ پہلے ہی ہلاک ہو چکا تھا جبکہ تیسرا اہلکار تاحال زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی سیکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
صدر ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو مشکلات کی وجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ حکام کے ساتھ اس مسئلے پر مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے جبکہ وینزویلا کو بھی حد میں رکھنے کے لیے جلد کارروائی شروع کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فوج نے بی–2 بمبار طیاروں کے لیے ایک بڑا نیا آرڈر جاری کیا ہے۔
ان کے مطابق بی–2 طیاروں نے حال ہی میں 37 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو امریکی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج اور جدید ترین دفاعی آلات موجود ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










