جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سعودی عرب میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے اہم خبر؛ بڑا حکم نامہ جاری

28 نومبر, 2025 11:47

سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمین کے لیے نئے ڈریس کوڈ ضوابط متعارف کروائے ہیں۔

یہ ضوابط سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ غیر منافع بخش اداروں پر بھی لاگو ہوں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ عوامی رائے جاننے کے لیے وہ ایک آن لائن پورٹل پر تجاویز بھی طلب کریں گے۔

نئے ضوابط کے مطابق مرد ملازمین کے لیے قومی لباس پہننا تجویز کیا گیا ہے۔ خواتین ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باوقار اور مناسب لباس پہنیں، جو نہ بہت باریک ہو اور نہ بہت چست۔

ضوابط میں ملازمین سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کام کے دوران بہترین اخلاق کا مظاہرہ کریں۔ دوسروں کے حقوق کا احترام کریں اور اسلامی تعلیمات اور سعودی ثقافت کا خاص خیال رکھیں۔ کسی تقریب یا میڈیا پروگرام میں شرکت کے دوران بھی ملازمین کو ایسے رویے سے گریز کرنا ہوگا جو مذہبی یا ثقافتی حساسیت کو متاثر کرے۔

وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ملازمین اپنے لباس اور جسمانی صفائی کا خیال رکھیں۔ ایسے مواد یا اشیاء کا استعمال نہ کریں جو سیاسی یا فکری تناؤ پیدا کر سکتے ہوں۔

مرد سعودی کارکنان کے لیے لازمی ہے کہ کام کے دوران یا کسی تقریب میں مکمل قومی لباس یعنی ثوب، غترہ یا شماغ پہنیں۔ غیر ملکی کارکنان کو بھی شائستہ اور مناسب لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سعودی خواتین ملازمین کے لیے بھی یہ پابندی ہوگی کہ وہ کسی تقریب یا پروگرام میں شرکت کے دوران مکمل باوقار لباس پہنیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔