جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

آکسفورڈ یونین میں ہونے والے حالیہ مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے موقف کو شکست دیدی

28 نومبر, 2025 11:40

آکسفورڈ یونین میں ہونے والے حالیہ مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے موقف کو واضح طور پر شکست دے دی۔

مباحثے کا موضوع تھا کہ “بھارت کی پاکستان پالیسی عوامی جذبات ابھارنے کی حکمت عملی ہے جسے سیکیورٹی پالیسی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔”

بھارت نے اپنے اصل ہائی پروفائل مقررین کی غیر موجودگی میں نئے، کم تجربہ کار مقررین کا پینل میدان میں اتارا، جس میں جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی شامل تھے۔ مباحثے کے دوران بھارتی پینل کو پاکستانی طلبہ کے موقف کا مقابلہ کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

پاکستان کی نمائندگی اوکسفورڈ کے طلبہ موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان نے کی، جنہوں نے منطق، اعداد و شمار اور قانونی دلائل کے ذریعے بھارتی پینل کو شکست دی۔ ووٹنگ کے نتائج میں پاکستانی موقف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی، جس سے یہ واضح ہوا کہ علمی میدان میں پاکستان کا بیانیہ مضبوط اور معتبر ہے۔

مباحثے سے قبل بھارتی اعلیٰ سطحی مقررین جنرل نروا، ڈاکٹر سبرامنیَم سُوامی اور سچن پائلٹ نے شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد بھارت نے نسبتاً کم تجربہ کار مقررین کو میدان میں اتارا۔ تاہم پاکستانی طلبہ نے ان کے “پاپولزم بطور سیکیورٹی پالیسی” کے موقف کو اعداد و شمار اور حقائق کی روشنی میں بے نقاب کیا۔

نتائج سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بھارت کا میڈیا اسٹوڈیوز میں بڑھاوا دیا ہوا بیانیہ حقیقی علمی مباحثے میں کمزور ہے۔ پاکستانی طلبہ نے یہ واضح کر دیا کہ ہمارا موقف شخصیات کی شہرت یا مقام پر نہیں بلکہ دلیل، قانون اور زمینی حقائق پر مبنی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی جیسے عالمی تعلیمی فورم پر یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی برتری کا مظہر ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر مضبوط اور بااعتماد ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔