9 ماہ قید کے بعد فلسطینی نژاد امریکی کمسن محمد ابراہیم کی اسرائیلی حراست سے رہائی
9 ماہ قید کے بعد فلسطینی نژاد امریکی کمسن محمد ابراہیم کی اسرائیلی حراست سے رہائی
اسرائیل کی جانب سے 9 ماہ تک زیرِ حراست رکھے جانے والا فلسطینی نژاد امریکی بچہ محمد ابراہیم بالآخر رہائی پا گیا۔
کمسن محمد ابراہیم کو گزشتہ برس ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اُس کے اہلِ خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس کی رہائی کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہی تھیں۔
محمد ابراہیم کی رہائی کی خبر سامنے آتے ہی اس کے خاندان اور عالمی سطح پر فلسطینی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اہلِ خانہ کے مطابق وہ طویل جدائی اور غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر اپنے بیٹے کو گھر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے محمد ابراہیم کی قید کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم عمر بچوں کو اس طرح طویل حراست میں رکھنا نہ صرف انسانی حقوق کے منافی ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










