پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

بحرین کے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

01 دسمبر, 2025 10:52

بحرین نے غیر ملکیوں کے لیے مقیم ہونا مزید آسان بنا دیا ہے۔ حکومت نے گولڈن ویزا پروگرام میں بڑی نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اب کم از کم سرمایہ کاری کی شرط میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے قومی شہریت اور رہائشی امور کے مطابق اب گولڈن ویزا کے لیے درکار سرمایہ 2 لاکھ بحرینی دینار سے گھٹا کر 1 لاکھ 30 ہزار دینار کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جو افراد پہلے ہی 1 لاکھ 30 ہزار دینار مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں، وہ بھی اب اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

گولڈن ویزا مختلف کیٹیگریز کے افراد کے لیے ہے۔ اس میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے، اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد جن کی آمدنی 2000 دینار ماہانہ ہو، مقامی ریٹائرڈ شہری جنہوں نے 15 سال کام کیا ہو، بیرونِ ملک ریٹائرڈ افراد جن کی پنشن کم از کم 4000 دینار ہو اور وہ باصلاحیت افراد شامل ہیں جو ملک کی معیشت میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

درخواست دینے کا عمل بھی آسان رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کو وزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنا ہوگا۔ اس کے لیے درست پاسپورٹ، چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ، رہائش کا ثبوت اور صحت کی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے۔ درخواست فیس 5 دینار اور ویزا فیس 300 دینار رکھی گئی ہے۔

گولڈن ویزا رکھنے والے افراد کو بحرین میں مکمل کاروباری آزادی ملتی ہے۔ وہ ملک میں کہیں بھی کام کر سکتے ہیں، بار بار داخلے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اسپانسر کر سکتے ہیں۔ انہیں مکمل کاروباری ملکیت کے حقوق بھی حاصل ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔