روس – یوکرین جنگ بندی کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے، امریکی وزیر خارجہ
روس - یوکرین جنگ بندی کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔
فلوریڈا میں امریکی اور یوکرینی وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن کی قیادت یوکرین کے قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کی۔
امریکا کی جانب سے مارکو روبیو کے علاوہ صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیراڈ کشنر بھی موجود تھے۔
مذاکرات کے بعد مارکو روبیو نے بتایا کہ یہ بات چیت صرف لڑائی ختم کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس امن منصوبے میں وہ شرائط بھی شامل ہیں جو یوکرین کو طویل مدتی خوشحالی اور مضبوط خودمختاری فراہم کریں گی۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امن مذاکرات کا اصل مقصد یوکرین کو آزاد، خودمختار اور خوشحال ملک بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، لیکن معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی مزید کام باقی ہے۔
ادھر امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو روانہ ہوں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ممکنہ امن اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








