پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، پوپ لیو

01 دسمبر, 2025 12:00

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔

ترکیہ سے لبنان روانگی کے دوران طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس وقت اسرائیل اس فارمولے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن عالمی برادری کے لیے یہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

پوپ لیو کے مطابق ویٹیکن کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس تنازع میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے، مقصد ایسا حل تلاش کرنا ہے جس میں دونوں فریقوں کے لیے انصاف اور تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روحانی پیشوا نے بتایا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات میں نہ صرف اسرائیل فلسطین تنازع بلکہ یوکرین روس جنگ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو فلسطینی ریاست کے قیام کی مسلسل مخالفت کرتے آئے ہیں، جبکہ امریکا سمیت کئی ممالک دو ریاستی حل کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔