بھیڑوں کی چوری کی وارداتیں، سعودی پولیس نے 13 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا
بھیڑوں کی چوری کی وارداتیں، سعودی پولیس نے 13 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا
ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں پولیس نے مختلف مقامات سے مویشیوں کی چوری میں ملوث ہونے کے شبہے میں 13 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد بھیڑوں کی چوری کی کئی وارداتوں سے منسلک پائے گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ایک گروہ کی صورت میں کارروائیاں کرتے تھے اور حالیہ ہفتوں میں متعدد فارم مالکان نے مویشیوں کی غائب ہونے کی شکایات درج کرائی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات چلائے جائیں گے۔
سعودی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ اس نوعیت کے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








