پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

01 دسمبر, 2025 10:38

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے قومی دن کے موقع پر مختلف جیلوں میں موجود ہزاروں قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی مراکز میں موجود 2937 قیدیوں کو آزاد کرنے کی منظوری دی۔ ان تمام قیدیوں پر عائد جرمانے بھی حکومت نے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ قیدی معمولی نوعیت کے مقدمات میں سزا کا کچھ حصہ مکمل کر چکے تھے۔

دوسری جانب دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی 2025 قیدیوں کی رہائی کی ہدایت جاری کی۔ دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن نے ان احکامات پر فوری عمل شروع کر دیا ہے۔ قیدیوں کا انتخاب اخلاقی ریکارڈ اور اصلاح کی کوششوں کی بنیاد پر کیا گیا۔ کوئی بھی سنگین جرم میں ملوث نہیں تھا۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں یکم اور دو دسمبر کو قومی دن کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری دفتروں اور وفاقی اداروں میں چار دن کے لیے کام بند رہے گا۔ سنیچر اور اتوار پہلے ہی ہفتہ وار چھٹیاں ہیں، اس لیے شہریوں کو مسلسل چار روز آرام کا موقع ملے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔