متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زايد النہیان سے ایتھوپیا کے نئے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ کی ملاقات
Dr. Jamal Beker Abdullah Presents Credentials as Ethiopia’s New Ambassador to the UAE
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زايد النہیان سے ایتھوپیا کے نئے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد قصرِ الوطن صدارتی محل میں منعقدہ ایک پُروَقار تقریب میں ایتھوپیا کے نامزد سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں جنہیں متحدہ عرب امارات کے صدر نے قبول کرلیا۔
تقریب کے دوران ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے صدرِ یو اے ای کو صدر ہائے جمہوریہ ہائے ایتھوپیا سیّد تائے اٹسکے سلاسی اور وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کی جانب سے تہنیتی پیغامات، نیک تمنائیں اور برادرانہ خیرسگالی کے جذبات پہنچائے۔
اس موقع پر سفیر نے متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کی آمد پر اماراتی قیادت حکومت اور عوام کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
شیخ محمد بن زايد النہیان نے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تسلسل اور مزید مضبوطی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایتھوپیا کی ترقی، علاقائی امن اور انضمام کے فروغ کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
ایتھوپیا کے نئے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس پُرتپاک استقبال پر شکر گزار ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ایتھوپیا کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرکاری طور پر سنبھال کر نہایت فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں برادر ممالک اپنی تاریخی دوستی و تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچاتے رہیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










