منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کیلیفورنیا میں تقریب کے دوران اندھا دھند فائرنگ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی

02 دسمبر, 2025 09:20

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں ایک نامعلوم شخص نے تقریب کے دوران اندھا دھند گولیاں چلائیں، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، اور پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہی ہیں تاکہ واقعے کی نوعیت اور محرکات معلوم کیے جا سکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ٹارگٹڈ حملے کا خدشہ موجود ہے، تاہم ابھی تک حملہ آور کی شناخت یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔