اسرائیل کی نئی جارحیت کا جواب تباہ کن ہوگا، ایران کا دوٹوک پیغام
ایران کے پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کسی نئی فوجی یا جارحانہ کارروائی کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے بھرپور اور تباہ کن جواب ملے گا۔
IRGC کے ترجمان اور شعبہ تعلقاتِ عامہ کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ نئے اہداف ہیں اور نہ وہ اپنی پچھلی غلطیوں کو دہرا سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں ایران کی جانب سے جواب گزشتہ بار سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔
جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ حالیہ تنازعے میں اسرائیلی رژیم کو فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کا اعتراف خود اسرائیلی حکام اور امریکی تجزیہ کار بھی کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "آپریشن طوفان الاقصیٰ” نے اسرائیل کی سلامتی کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور اب صرف 13 فیصد مقبوضہ علاقے کے رہائشی یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
انہوں نے اس محاذ آرائی کو ایک شدید "ہائبرڈ جنگ” قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نے ایران کی بسیج اور دفاعی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا۔ موجودہ لڑائی نے دشمن کی کمزوریوں کو واضح طور پر بے نقاب کر دیا۔
آخر میں محمد نائینی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اب پہلے سے کہیں زیادہ اعلیٰ سطح کی حکمت عملی، اسلحہ، اور تخلیقی تیاری کے ساتھ مستعد ہیں، اور ان کی موجودہ صلاحیتیں گزشتہ تنازعات کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








