اسرائیلی فوج نے اعلیٰ افسران کیلئے اینڈرائیڈ فونز پر مکمل پابندی عائد کردی
اسرائیلی فوج نے اعلیٰ افسران کیلئے اینڈرائیڈ فونز پر مکمل پابندی عائد کردی
اسرائیلی فوج نے سائبر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اعلیٰ رینک کے افسران کے لیے موبائل فون کے استعمال سے متعلق قواعد مزید سخت کر دیے ہیں اور اینڈرائیڈ فون رکھنے یا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جاری کیے گئے تازہ احکامات کے تحت لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے عہدوں پر موجود تمام کمانڈرز صرف ایپل آئی فون کو سرکاری رابطوں اور حساس کمیونیکیشن کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد فوجی افسران کے موبائل فونز کو ہیکنگ، مالویئر اور دشمن انٹیلیجنس کی دراندازی سے محفوظ رکھنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ اگر اعلیٰ سطح پر ایک ہی آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوگا تو سیکیورٹی اپ ڈیٹس، خطرات کی نگرانی اور ڈیجیٹل کنٹرولز کو مؤثر انداز میں نافذ کرنا آسان ہوجائے گا۔
سیکیورٹی ادارے اس سے پہلے بھی فوجیوں کو موبائل فون کے استعمال میں احتیاط برتنے کی ہدایات دے چکے ہیں۔
ماضی میں فوج نے انکشاف کیا تھا کہ حماس نے غزہ سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجیوں کو واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








