منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

صدر ٹرمپ افغانستان سے آنے والے پناہ گزینوں کے کیسز کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں، وائٹ ہاوس

02 دسمبر, 2025 11:07

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے کیسز کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی ایسے شخص کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو۔

کیرولین لیوٹ کے مطابق تمام خصوصی امیگرینٹ ویزوں اور پناہ گزینوں کے فیصلوں کا اجرا فی الحال روک دیا گیا ہے، یہ قدم افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر ہونے والے حالیہ فائرنگ واقعے کے بعد اٹھایا گیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبوں کو مزید اہمیت دی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ کی صحت اچھی ہے، صدر کا ایم آر آئی احتیاطی طور پر کیا گیا اور ان کا دل صحت مند ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے ویزے جاری کرنے کے عمل کو روک دیا ہے اور پناہ گزینوں کی تمام درخواستوں پر فیصلہ بھی موخر کر دیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔