منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سعودی شاہی خاندان غم میں ڈوب گیا، اہم شخصیت کا انتقال

02 دسمبر, 2025 16:17

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہے۔

ایوانِ شاہی کے مطابق شاہی خاندان کے اہم رکن، شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیرونِ ملک انتقال ہوگیا۔ شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ آج منگل کے روز ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

 شاہی خاندان نے مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی رحمت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔

شہزادہ عبداللہ کے انتقال کی خبر پر مختلف حکومتی شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے سابق امیر، شہزادہ محمد بن فہد بھی 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ شاہی عدالت کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ بھی ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔

شہزادہ محمد بن فہد، شاہ فہد بن عبدالعزیز کے صاحبزادے تھے۔ ان کی پیدائش 1950 میں ریاض میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی، جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لیے وہ امریکہ گئے جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاسیات میں ڈگری مکمل کی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔