بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

6 سرکاری تعطیلات کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

03 دسمبر, 2025 11:56

کویتی حکومت نے جنوری 2026 کے لیے 6 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعطیلات شبِ معراج اور نئے سال کے آغاز کے موقع پر دی جائیں گی۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے سال کی مناسبت سے تین روزہ تعطیل یکم جنوری جمعرات سے شروع ہوگی اور تین جنوری ہفتہ تک جاری رہے گی۔ اس دوران سرکاری دفاتر میں کام اتوار، 4 جنوری سے دوبارہ شروع ہوگا۔

شبِ معراج کی مناسبت سے بھی تین روزہ تعطیلات ہوں گی۔ چونکہ جمعہ، 16 جنوری ہفتہ وار سرکاری تعطیل کا دن ہے، اس لیے تعطیلات 16، 17 اور 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔ اتوار کے دن کو متبادل تعطیل کے طور پر رکھا گیا ہے، اور پیر 19 جنوری سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔