بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیاء کی سب سے کمزور اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار
Indian Godi Media Exposed
بھارتی معیشت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ نے تازہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ بھارتی روپیہ 2025 میں ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گیا ہے۔ مسلسل گراوٹ نے نہ صرف بھارت کے معاشی دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے بلکہ مودی حکومت کی پالیسیوں پر بھی بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا کی دیگر اہم کرنسیاں جیسے تائیوان ڈالر، ملائیشین رنگٹ اور تھائی بھات 2025 میں بہتر ہوئی ہیں، جبکہ بھارتی روپیہ مسلسل تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی ٹیرف میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بڑی مقدار میں نکل جانے نے بھارتی کرنسی کو مزید کمزور بنا دیا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ویزا پروگرام کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر تک کرنے کی تجویز نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار اب تک 16 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے نکال چکے ہیں۔ اس صورتحال نے مالیاتی منڈیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی ریزرو بینک نے جولائی سے اب تک 30 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپے کو سنبھالنے کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود کرنسی مستحکم نہ ہو سکی۔ درآمدات مہنگی ہونے سے بھارت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ رہا ہے، جو روپے پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے سخت اور غیر مؤثر معاشی فیصلوں نے حالات کو مزید خراب کیا ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ “شائننگ انڈیا” کے نعرے صرف دکھاوا ثابت ہوئے، جبکہ زمینی حقائق بھارتی معیشت کی کمزوری سامنے لا رہے ہیں۔ روپے کی گراوٹ نے بی جے پی حکومت کے معاشی ماڈل کی کھوکھلی بنیادیں بے نقاب کر دی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










