دشمن دباؤ کے ذریعے غیر منطقی مطالبات منوانے میں کامیاب نہیں ہوگا، ایرانی صدر کا دو ٹوک اعلان
Iran President warns enemy of excessive demand
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے واضح پیغام دیا ہے کہ دشمن طاقت کے ذریعے ایرانی قوم پر کوئی غیر معقول شرط مسلط نہیں کرسکتا۔ تہران میں یومِ معذور افراد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ایرانی عوام مضبوط ارادے رکھتے ہیں، اس لیے نہ فوجی دباؤ کارآمد ہوگا اور نہ سیاسی دباؤ۔
صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے دشمن یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ وہ جنگ یا تناؤ پیدا کرکے ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کھڑا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بارہ روزہ جارحیت اسی سوچ کا نتیجہ تھی۔ اسرائیل اور امریکا نے سمجھا تھا کہ عوام سڑکوں پر آئیں گے، مگر ایسا نہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ کی طرح متحد رہ کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کا دباؤ ڈال کر فیصلے تبدیل نہیں کرائے جاسکتے، کیونکہ قوم اپنے نظامِ حکومت اور ملکی خودمختاری کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










