بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ایران کا بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں طاقت کے نئے توازن کی علامت ہے، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف

03 دسمبر, 2025 11:08

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کا بڑھتا ہوا دفاعی تعاون اور مشترکہ انسدادِ دہشت گردی اقدامات خطے میں نئی طاقت کا توازن پیدا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران دوست ممالک کے ساتھ مل کر اپنی سیکورٹی مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق قالیباف نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد رہنما میرزا کوچک‌خان جنگلی اور تحریکِ جنگل کے تمام آزادی پسند کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے مطابق میرزا کوچک‌خان کی تحریک مکمل اسلامی اور ایرانی تھی۔
انہوں نے اپنی جدوجہد میں نہ کسی بیرونی طاقت پر انحصار کیا اور نہ ہی عالمی طاقتوں کے دباؤ میں آئے۔ انہوں نے اپنی زندگی آزادی اور استعماری قوتوں کے خلاف لڑائی کے لیے وقف کی۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کے دفاعی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہ پاسداران کی زمینی فورس کی میزبانی میں ہونے والی بڑی مشقیں سہند 2025 اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران مشترکہ سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں ایران کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خاتمے میں بھی یہ تعاون عملی نتائج دکھائے گا۔

قالیباف نے کہا کہ یہ مشقیں بڑی عالمی طاقتوں کے لیے واضح پیغام ہیں کہ آزاد ممالک اب دباؤ پر نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا میں ناانصافی کے مقابلے کے لیے مشترکہ دفاعی عزم بڑھ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔