ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا، امریکی تفتیشی رپورٹ میں دھماکا خیز انکشاف

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر گرایا گیا، امریکی تفتیشی رپورٹ میں دھماکا خیز انکشاف
12 جون 2025 کو ہونے والے ایئر انڈیا کے احمد آباد طیارہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اب امریکی تحقیقاتی اداروں اور سابق سی آئی اے اہلکاروں کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیقات میں بھارتی حکام تعاون نہیں کر رہے اور اہم شواہد تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔
امریکی صحافی اور سابق سی آئی اے اہلکار سارہ ایڈمز نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ٹیم کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ پائلٹ کی ممکنہ لاپرواہی ہو سکتی ہے، لیکن بھارت کی جانب سے بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کے مکمل ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر حادثہ واقعی پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا، تو شواہد چھپانا خودمختاری کے بجائے سیکیورٹی خدشات پیدا کرتا ہے۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی ایرو اسپیس ماہرین نے طیارے کی تباہی میں انسانی مداخلت کے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلیک باکس کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں موجود کسی شخص نے انجن کے فیول سپلائی سسٹم کو جان بوجھ کر بند کیا۔
مزید برآں، امریکی ٹیم کو حادثے کے ملبے کی تصاویر لینے سے روکا گیا، اور بعض اہم شواہد تحقیقات سے پہلے ہی غائب کر دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے فلائٹ ڈیٹا اور وائس ریکارڈر کے مکمل تجزیے تک بھی رسائی محدود کر دی۔
دی ٹیلی گراف اور وال اسٹریٹ جرنل دونوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حادثہ ممکنہ طور پر دانستہ طور پر کیا گیا ہو۔
امریکی اداروں کا کہنا ہے کہ بھارتی تفتیشی نظام کی شفافیت پر بھروسہ نہ کرنے کی وجہ سے تحقیقات میں شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں اور حادثے کی اصل وجوہات کے تعین کے لیے بین الاقوامی سطح پر شفافیت کی ضرورت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











