جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو قتل کرنے والے شخص کو 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت دیدی گئی

04 دسمبر, 2025 09:30

افغانستان کے صوبہ خوست میں طالبان حکومت نے ایک ایسے مجرم کو سرعام سزائے موت دی جس نے ایک ہی خاندان کے 13 افراد قتل کیے تھے۔

واقعے کی اطلاعات کے مطابق اسٹیڈیم لوگوں سے بھرپور تھا اور تقریب میں تقریباً 80 ہزار افراد موجود تھے۔

مجرم نے اپنی گھریلو دشمنی میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد کو ہلاک کیا تھا، جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

طالبان کے مطابق مقتولین کے لواحقین نے قاتل کو معاف کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اسلامی قوانین کے تحت اسے موت کی سزا دی گئی، سزا کے عمل میں 13 سالہ لڑکے کو فائرنگ کرنے کا حق دیا گیا۔

اقوام متحدہ نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرعام سزائے موت دینا غیر انسانی اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کے اقتدار میں دوبارہ آنے کے بعد 2021 سے اب تک افغانستان میں 11 افراد کو سرعام سزائے موت دی جا چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔