جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

04 دسمبر, 2025 08:25

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے اختتام میں سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ماسکو میں پیوٹن اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ہونے والی طویل ملاقات "کافی مثبت” رہی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج کے بارے میں ابھی کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی، تاہم ابتدائی اشارے حوصلہ افزا ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ پہلے ہی صدر ہوتے تو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کبھی نہ بھڑکتی اور یوکرین اپنا پورا علاقہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہتا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ان کے مشیر آج میامی میں یوکرین کے مذاکرات کاروں سے ملاقات کرنے والے ہیں، جس سے امن کے لیے ایک نئے سلسلے کا آغاز ہو سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔