ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

ٹرمپ کی بارہا تذلیل کے بعد بھی مودی روس کے سامنے جھک گیا، روسی شہریوں کے لیے مفت ویزے کا اعلان

06 دسمبر, 2025 08:10

نئی دہلی میں منعقد ہونے والے بھارت۔روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 دن کے مفت ای ٹورسٹ ویزے کے اجراء کا اعلان کر دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اس اہم اجلاس میں شریک تھے۔

مشترکہ پریس بریفنگ میں وزیراعظم مودی نے بتایا کہ جلد ہی روس کے لیے نہ صرف انفرادی 30 روزہ ای ٹورسٹ ویزا بلکہ گروپ کی بنیاد پر بھی 30 روزہ ٹورسٹ ویزا سہولت شروع کی جائے گی، اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں دونوں ملکوں کی قیادت نے دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بھارتی حکام نے مزید ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے اور روسی ساختہ ایس یو-30 لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈنگ میں دلچسپی ظاہر کی۔

بھارت اور روس کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت 68 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ بھارت کا ہدف ہے کہ 2030 تک اس تجارت کو بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جایا جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔