بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر

06 دسمبر, 2025 16:20

مسجدِ نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

 ادارہ امور حرمین نے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق مرد زائرین رات 2 بجے سے نمازِ فجر تک زیارت کر سکیں گے۔ اسی طرح دن کے وقت زیارت کا وقت 11 بجے سے نمازِ عشاء تک رکھا گیا ہے۔

خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک زیارت کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ عشاء کے بعد رات 2 بجے تک خواتین کے لیے زیارت کا وقت ہوگا۔

اس کے علاوہ مرد نماز جمعہ کے بعد سے نماز عشاء تک روضہ رسول ﷺ کی زیارت کر سکیں گے۔ خواتین جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کی سعادت حاصل کر سکیں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔