اقوام متحدہ ماہرین نے کشمیر میں بھارتی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کردیں

اقوام متحدہ ماہرین نے کشمیر میں بھارتی سنگین خلاف ورزیاں بے نقاب کردیں
اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے لیے ایک گہرے خدشے کے طور پر پیش کیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مودی سمیت بھارتی حکومتوں کا دور کشمیر کے لیے ایک سیاہ باب رہا ہے۔
ماہرین نے پہلے پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں پر گہری تشویش ظاہر کی اور زور دیا کہ بھارت اپنے سیکیورٹی خدشات کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2800 افراد کی گرفتاری، مشتبہ ہلاکتیں اور تشدد کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کشمیر میں رابطوں کی بندش اور صحافتی آزادی پر قدغن انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات قانون شکن ہیں اور اس سے مقبوضہ علاقے میں معاشرتی تقسیم بڑھ رہی ہے۔
ماہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری توجہ دے اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کارروائیوں میں شفافیت اور انسانی حقوق کے اصولوں کو یقینی بنائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









