بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

سال 2026 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

08 دسمبر, 2025 12:16

متحدہ عرب امارات میں 2026 کے لیے سرکاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

سال 2026 میں یو اے ای میں پہلی سرکاری چھٹی یکم جنوری یعنی نیو ایئر ڈے ہوگی۔ اس دن شہری نئے سال کا آغاز جشن اور تقریبات کے ساتھ کریں گے۔ نیو ایئر کے موقع پر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اوقات اور پارکنگ چارجز میں تبدیلی کا امکان بھی ہے۔

اسلامی کیلنڈر کے مطابق چاند کی بنیاد پر تہواروں کی تاریخیں ہر سال مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم، اندازے کے مطابق 2026 میں یو اے ای میں 12 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ ان میں نیو ایئر، یکم شوال کے عید الفطر کے تین دن، 9 ذوالحج یوم عرفات، 10 ذوالحج عید الاضحی کے تین دن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یکم محرم، 12 ربیع الاول یعنی عید میلاد النبی ﷺ اور 2 سے 3 دسمبر کو یو اے ای نیشنل ڈے بھی سرکاری چھٹی کے دن ہوں گے۔ اگر چاند کی بنیاد پر تاریخوں میں معمولی تبدیلی ہو بھی جائے، تب بھی شہری چھٹیاں بھرپور انداز میں انجوائے کر سکیں گے۔

2026 میں چھ دن کا طویل ویک اینڈ بھی متوقع ہے، جس سے شہریوں کو سفر اور تفریح کے لیے اضافی وقت ملے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔