رمضان المبارک کی آمد قریب؛ پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Ramadan is approaching; when will the first fast begin?
متحدہ عرب امارات میں نئے ہجری سال 1447 کے رمضان کی ممکنہ تاریخ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔ اماراتی فلکیاتی انجمن کے صدر ابراہیم جروان نے بتایا کہ رمضان کا چاند 17 فروری کی شام پیدا ہوگا۔
ان کے مطابق چاند اماراتی وقت کے مطابق شام 4 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ سعودی عرب میں یہ وقت 3 بج کر ایک منٹ بنتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہی چاند افق سے اوجھل ہو جائے گا۔ اس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت صرف دو گھنٹے بارہ منٹ ہوگی۔ اسی وجہ سے اس شام چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔ اسی طرح شوال 1447 ہجری کا چاند 20 مارچ 2026 کو ہونے کا امکان ہے، جس کے مطابق عیدالفطر کی تاریخ بھی اسی دن متوقع ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ 18 فروری 2026 کو اعلان کی جائے گی۔
یہ تمام معلومات پیشگی اندازوں پر مشتمل ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ چاند دیکھنے کی شرعی شہادتوں کے بعد کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












