سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی عمارتوں کی چھتیں گِر گئیں؛ تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، کئی عمارتوں کی چھتیں گِر گئیں؛ تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور تیز آندھی نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا۔
طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارشوں نے خاص طور پر ینبع میں تباہی مچائی جہاں نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے اور کئی عمارتوں کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔
تیز جھونکوں سے عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ گرنے والے ملبے نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
موسمیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کا یہ سسٹم اب دیگر شہروں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مزید علاقوں میں خطرہ برقرار ہے۔
اسی پیش گوئی کے تحت جدہ اور ربیغ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کلاسز کو عارضی طور پر آن لائن منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام طلبہ اور اسٹاف کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا۔
دوسری جانب مدینہ منورہ اور قریبی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں جاری ہیں، جس کے باعث صحرائی وادیوں اور نچلے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ مقامات کا جائزہ لے رہی ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












