دبئی میں نوکری تلاش کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for those looking for jobs in Dubai
متحدہ عرب امارات میں ریکروٹمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ دسمبر کا مہینہ نوکری تلاش کرنے والوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہوتا ہے۔
ان کے مطابق سال کے آخر میں زیادہ تر لوگ چھٹیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں، اس لیے ملازمت کے لیے مقابلہ کم رہتا ہے۔ اس صورتحال میں امیدواروں کو کمپنیوں کی زیادہ توجہ مل سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس اور نیو ایئر کے دوران دنیا کے کئی ملکوں میں کام کی رفتار کم ہوتی ہے، مگر یہ وقت اُن امیدواروں کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے جو نوکری کے پورٹلز پر مسلسل فعال رہتے ہیں۔ اس دوران کمپنیوں کے پاس بھی فرصت ہوتی ہے کہ وہ درخواستوں کو اچھی طرح دیکھ سکیں۔
یو اے ای میں عام تاثر یہ ہے کہ دسمبر میں بھرتی سست ہوجاتی ہے، مگر ریکروٹمنٹ ایکسپرٹس کے مطابق ایسا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنیاں سال کے آخر میں بھی ملازمین کی تلاش جاری رکھتی ہیں، کیونکہ نئے سال کے لیے منصوبہ بندی اسی دوران ہوتی ہے۔
مارک ایلِس کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ کے شریک بانی زید الہیلی کے مطابق یورپ اور امریکا میں کاروباری سرگرمیاں ضرور سست ہوتی ہیں، لیکن خلیجی ممالک، خاص طور پر جی سی سی میں یہ صورتحال مختلف ہے۔ جی سی سی میں کمپنیوں کی بھرتی کا عمل دسمبر میں بھی معمول کے مطابق جاری رہتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









