ایران ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، نائب سربراہ پاسداران انقلاب کا دعویٰ

ایران ہر ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، نائب سربراہ پاسداران انقلاب کا دعویٰ
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے زمینی دستوں کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ولی اللہ مدنی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور دشمن کو ملک کے خلاف کسی بھی شرارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جنرل مدنی نے ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مشرقی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی "سہند 2025” انسداد دہشت گردی مشق کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ یہ مشق شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانا اور رکن ممالک کے درمیان تجربات کا تبادلہ تھا۔ مشق میں 9 رکن ممالک اور 4 مہمان ممالک سعودی عرب، عراق، عمان اور آذربائیجان نے حصہ لیا، جبکہ 111 اعلیٰ سطحی عسکری اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔
جنرل مدنی نے مزید کہا کہ 12 روزہ اسرائیلی جنگ کے دوران پاسداران انقلاب کے زمینی دستوں نے ملک کے حساس اور اہم مراکز کا کامیاب دفاع کیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پارلیمان کی کمیٹی کے ارکان نے سہند 2025 مشق کی کامیاب تکمیل اور سرحدوں کے دفاع میں پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












