اگلے سال دنیا کس تاریخ کو ختم ہو جائیگی؟ ہوش اڑا دینے والی پیشگوئی سامنے آگئی

On which date will the world end next year?
امریکی سائنسدان ہائنز وون فورسٹر کی ایک پرانی پیشگوئی ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔
یہ پیشگوئی 1960 میں سامنے آئی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا 13 نومبر 2026 کو زیادہ آبادی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔ ان کے مطابق انسانی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اگر یہ رفتار برقرار رہی تو زمین اس بوجھ کو برداشت نہیں کر پائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فورسٹر نے خبردار کیا تھا کہ آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو وسائل کم پڑ جائیں گے، جس کے باعث بڑے بحران پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان یا تو آبادی کے دباؤ سے ختم ہوگا یا پھر جنگوں اور جدید ہتھیاروں کے استعمال سے خود تباہی لے آئے گا۔
سائنسدان نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ اگر دنیا بھر میں آبادی روکنے کے لیے سخت پالیسیاں اپنائی جائیں، جیسے زیادہ بچوں پر اضافی ٹیکس یا خاندانوں کی منصوبہ بندی کو لازمی کرنا، تو اس ممکنہ تباہی سے بچا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ انسان ہمیشہ سے دنیا کے خاتمے کی پیشگوئیوں میں دلچسپی لیتا آیا ہے، تاہم اس سے پہلے بھی کئی تاریخیں سامنے آئیں جنہیں بعد میں غلط ثابت کیا گیا۔ اس لیے یہ پیشگوئیاں زیادہ تر بحث اور تشویش پیدا کرتی ہیں، مگر ان کے درست ثابت ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












