یو اے ای میں ملازمت کرنے والے پاکستانی خبردار؛ اہم فیصلہ ہوگیا

Pakistanis working in UAE beware; important decision announced
متحدہ عرب امارات نے لیبر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین پر سخت عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ حکومت نے خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی ہے۔
امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کو قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم (تقریباً 38 کروڑ روپے) تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ غیر قانونی رہائشیوں کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ کے ساتھ جیل کی بھی سزا دی جا سکتی ہے۔
وزٹ ویزے پر کام کرنا بھی جرم ہے۔ اس کی صورت میں 10 ہزار درہم (تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار روپے) سے زائد جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ جعلی رہائشی دستاویزات استعمال کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی شہری روزگار اور دیگر مقاصد کے لیے مقیم ہیں۔ حکومت نے تمام رہائشیوں کو قوانین کی پابندی کرنے اور قانونی حیثیت حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












