بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

یوکرینی عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے، ٹرمپ

10 دسمبر, 2025 08:40

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرینی عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین موجودہ جنگ کو انتخابات ملتوی کرنے کے لیے بطور بہانہ استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازع میں روس کو یوکرین پر سبقت حاصل ہے، جبکہ یوکرین نے اپنے کئی علاقوں پر کنٹرول کھو دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی ایک دوسرے کے سخت مخالف ہیں، اور یورپی ممالک جنگ بندی کے سلسلے میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حمایت ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں تو وہ انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں کے دوران منعقد ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔