مشین گن جیسے ہونٹ؟ ٹرمپ نے پریس سیکرٹری کی تعریف میں حد پار کردی!

مشین گن جیسے ہونٹ؟ ٹرمپ نے پریس سیکرٹری کی تعریف میں حد پار کردی!
پنسلوینیا میں ایک سیاسی ریلی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی انداز میں تعریف کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیرولائن کا چہرہ خوبصورت ہے اور ان کے ہونٹ اتنے فعال ہیں جیسے مشین گن چل رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو وہ سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ کیرولائن کسی سے خوف زدہ نہیں ہوتیں اور اپنے خیالات کو بے خوفی سے بیان کرتی ہیں، کیونکہ انتظامیہ کی پالیسیاں درست اور مضبوط ہیں۔
ریلی میں موجود سامعین نے کیرولائن کی تعریف کے دوران جوش و خروش کے ساتھ تالیاں بجائیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












