ہفتہ، 20-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

سوڈان: فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ، عملے کے تمام افراد ہلاک

11 دسمبر, 2025 10:19

سوڈان کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی مال بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں عملے کے تمام ارکان جان کی بازی ہار گئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ الیوشین آئی ایل-76 طیارے کو تکنیکی خرابی کا سامنا تھا، جس کے باعث وہ بحیرہ احمر کے قریب لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

طیارہ عثمان ڈیگنا فوجی مرکز کے قریب گر کر تباہ ہوا اور حادثے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔

سوڈانی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے، تاہم ہلاک شدگان کی تعداد واضح نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ طیارے میں کتنے اہلکار سوار تھے۔

یاد رہے کہ آئی ایل-76 طیارہ سوویت یونین کے دور میں ڈیزائن کیا گیا تھا اور طویل عرصے سے سوڈانی فوج کے بھاری سامان اور اہلکاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اپریل 2023 سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار کے لیے کشمکش جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور تقریباً 12 ملین شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

سوڈانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک طیارہ حادثے میں دہشت گردی یا کسی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے اور کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔