پیر، 15-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

امریکی صدر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان دوبارہ جنگ بندی کروانے میں کامیاب

13 دسمبر, 2025 08:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دونوں ممالک کی قیادت سے رابطے کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے باہمی جھڑپیں روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور لڑائی بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک امن کے خواہاں ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ بندی کی طرف واپس آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تھائی وزیرِاعظم نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو واضح کیا ہے کہ تھائی لینڈ اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ امریکا سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمبوڈیا کو جارحانہ اقدامات روکنے پر آمادہ کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ جنگ بندی نہیں ہو سکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔