پیر، 15-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

روس کے یوکرین پر شدید میزائل و ڈرون حملے، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

14 دسمبر, 2025 08:40

کیف: یوکرینی حکام کے مطابق رات گئے روس کی جانب سے کیے گئے شدید حملوں کے بعد یوکرین میں 10 لاکھ سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

روسی حملوں میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

یوکرین کے وزیرِ داخلہ ایہور کلیمنکو نے بتایا کہ روسی حملے پانچ مختلف علاقوں میں کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ مقامات پر آگ بجھانے اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق اگرچہ جنگ کے دوران روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے نظام کو نشانہ بنانا معمول رہا ہے، تاہم سردیوں کے آغاز سے قبل روس نے ان حملوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے انسانی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دوسری جانب یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی سفیر رواں ہفتے کے اختتام پر جرمنی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کر کے جنگ کے خاتمے سے متعلق مزید مذاکرات کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔