امریکا کی براون یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی

امریکا کی براون یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی
واشنگٹن: امریکا کی معروف آئیوی لیگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اور فراوان سیکیورٹی فورسز واقعے کی جگہ پر موجود ہیں اور تاحال مشتبہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ (Barus & Holley) کے قریب ہوا، جہاں فائنل امتحانات جاری تھے۔ یونیورسٹی نے طلبہ و عملے کو active shooter alert جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دروازے بند کریں، فون سائلنٹ پر رکھیں اور محفوظ جگہ پر چھپ جائیں۔
ابتدائی طور پر حکام نے کہا تھا کہ ایک مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا ہے، لیکن بعد میں بتایا گیا کہ درحقیقت کسی بھی حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور تلاشی جاری ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










