جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظر نامہ پر مذاق بن گئی

15 دسمبر, 2025 11:30

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن گئی۔ پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں سے بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب کا شکار ہے۔

معرکۂ حق میں ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی عسکری قیادت غیر سنجیدہ طرز عمل میں مصروف ہے۔ بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہندو مذہبی رسومات میں پیش پیش ہے۔

بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کے لیے احمقانہ حرکات میں پیش پیش ہے۔ اسٹیج تھیٹر، ناچ گانے اور تماشہ بازی ہی بھارتی فضائی چیف کی اہلیت اور صلاحیت ہو سکتی ہے۔

کمزور بھارتی فوجی قیادتوں کا مضحکہ خیز سرکس شو عسکری وقار کے لیے شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن گیا۔ بھارتی فوجی قیادتوں کی غیر سنجیدہ اور دکھاوے کی حرکات ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔