بھارت اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش بے نقاب؛ سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم بھارتی نکلا

Sajid Akram involved in the Sydney beach attack turns out to be Indian
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے خلاف چلایا گیا بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈا ناکام ہو گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے ساجد اکرم کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ بھارت سے ہے۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی معلومات نے کئی جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سڈنی میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں دو حملہ آور شامل تھے۔ ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر 16 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
حملے کے فوراً بعد بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے بغیر کسی تصدیق کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی۔ کچھ بین الاقوامی اخبارات اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملہ آوروں کو پاکستانی شہری قرار دیا۔ تاہم بعد میں سامنے آنے والے شواہد نے ان دعوؤں کو بے بنیاد ثابت کر دیا۔
پاکستانی حکام کے مطابق ساجد اکرم یا نوید اکرم کے پاکستانی ہونے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ مزید یہ کہ ساجد اکرم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 1998 میں طالب علم ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا اور بعد ازاں ایک آسٹریلوی خاتون سے شادی کے بعد اس کا ویزا تبدیل ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم گزشتہ کئی برسوں سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کا رکن تھا اور اس کے پاس متعدد لائسنس یافتہ ہتھیار موجود تھے۔ آسٹریلوی حکام نے تاحال کسی سرکاری بیان میں یہ نہیں کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ایک پاکستانی شہری کی تصاویر چلا کر اسے حملہ آور قرار دیا، جس کی بعد میں سختی سے تردید سامنے آئی۔ متاثرہ شخص نے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ اس کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












