ہفتہ، 20-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

آسٹریلیا میں سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 16 تک جا پہنچی

15 دسمبر, 2025 08:30

آسٹریلیا کے معروف ساحلی علاقے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے ہولناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے ساحل پر اُس وقت پیش آیا جب دو مسلح افراد نے اچانک عوام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملے کے نتیجے میں 16 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری کارروائی کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران حملہ آور کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ واقعہ ایک یہودی مذہبی تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا، حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت نوید اکرم کے طور پر ہوئی ہے، جو سڈنی کا مقامی رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا جبکہ شہریوں کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور انتہا پسندی کا معاشرے میں کوئی جواز نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔