جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

آسٹریلیا میں ہونے والا حملہ یہود دشمنی پر مبنی تھا، امریکی صدر

15 دسمبر, 2025 09:07

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والا حملہ یہود دشمنی پر مبنی تھا۔

وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے بونڈی بیچ پر پیش آنے والے حملے پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ مذہبی تقریبات کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ بلا خوف و خطر اپنے مذہبی تہوار منائیں، تشدد کے ذریعے خوف پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اس شہری کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا جس نے حملے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کی بہادری کے باعث کئی قیمتی جانیں بچ گئیں، جو قابلِ احترام اور قابلِ فخر اقدام ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے دوران ایک شہری نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو قابو میں کیا اور اس سے اسلحہ چھین لیا۔

میڈیا کے مطابق اس بہادر شہری کی شناخت 43 سالہ احمد ال احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو سڈنی میں پھل فروش ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔