جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

سڈنی حملے کے پس پردہ پاکستان دشمن پروپیگنڈے کی کہانی

15 دسمبر, 2025 15:18

سڈنی حملے کے پس پردہ پاکستان دشمن پروپیگنڈے کی کہانی سامنے آگئی ہے۔

سڈنی حملے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کی منظم سازش بے نقاب ہو گئی، پروپیگنڈا جھوٹ نکلا۔ بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پر جھوٹی تصاویر پھیلائیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔

سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں۔

 پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔ جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہو گئی۔

 کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی۔ منظم جھوٹ اور پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا۔

 پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران حقیقی انسانی بہادری اور قربانی کو نظرانداز کر دیا گیا۔ مسلمان ہیرو احمد العہمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں۔

 دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے۔ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔

 واقعہ ایک فرد کا جرم تھا، پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے۔ پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔