جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

جرمنی نے پناہ گزین پروگرام کیوں ختم کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

15 دسمبر, 2025 11:42

جرمنی نے سیکیورٹی خدشات اور افغانستان میں طالبان کی سخت پالیسیوں کے باعث افغان پناہ گزین پروگرام بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد جرمنی آنے کے منتظر سیکڑوں افغان شہریوں کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ پروگرام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے افغان پناہ گزینوں سے متعلق ماضی میں کیے گئے وعدے واپس لے لیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت تقریباً 640 افغان شہریوں کو جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ یہ وہ افراد ہیں جو مختلف مراحل میں جرمنی منتقلی کے منتظر تھے۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین میں بعض عناصر کے جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ سیکیورٹی اداروں نے بھی خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ ان حالات میں ہجرت کے پروگرام بند کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق افغان مہاجرین کے داخلے سے متعلق اب کسی قسم کی سیاسی دلچسپی باقی نہیں رہی۔ جرمنی آنے کے خواہشمند افراد کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق متاثر ہونے والوں میں جرمن فوج کے سابق مقامی ملازمین، مختلف وزارتوں کے ساتھ کام کرنے والے افراد، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ اب ان کے جرمنی داخلے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔