بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

برطانوی جریدا پاک بھارت فضائی جنگ میں گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا

16 دسمبر, 2025 13:18

برطانوی دفاعی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 52 منٹ کی فضائی لڑائی میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرائے گئے طیاروں کے سیریل نمبر BS-001، BS-021، BS-022 اور BS-027 تھے، جبکہ بھارت ان طیاروں کی واضح تصاویر فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

مزید تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کر دیا، جس میں 4 رافیل، مگ-29، ایس یو-30 اور ہیرون ڈرونز شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق 10 مئی کو جے ایف 17 سی بلاک 3 نے ادھم پور میں دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا جبکہ برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورک اور ڈیجیٹل نظام کو معطل کر دیا، جس سے یہ پہلی بار ہوا کہ کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری کارروائیوں کو یکجا کیا۔

برطانوی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں بھارتی مگ-21 کو بھی مار گرایا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔